کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی حلقہ این اے 243 میں تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر سید نوازالہدیٰ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تحریک لبیک کی انتخابی مہم میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی، انتخابی مہم میں تحریک لبیک پاکستان کو لیول پلیئنگ فیلڈ یعنی مساوی مواقع فراہم نہیں کیے گئے۔ ہمارے تشہیری مواد کو ضابطہ اخلاق کے نام پر راتوں رات ہٹا دیا جاتا تھا جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے جہازی پینا فلیکسز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار کی انتخابی مہم میں سرکاری مشینری کا بیدریغ استعمال کیا گیا۔ حکومتی امیدواروں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں۔ ضمنی انتخابات میں بھی عام انتخابات کی طرح ”لاڈلی امیدواروں“ کو مقتدر طبقات کی پشت پناہی حاصل تھی۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی انجینئرڈ الیکشن کا ڈرامہ رچایا گیا۔ کراچی میں انجینئرڈ الیکشن کے ذریعے ”فارمی قیادت“ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تحریک لبیک پاکستان ملک میں مصنوعی قیادت کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ڈاکٹر سید نوازالہدیٰ نے مزید کہا کہ ملک پر قابض مصنوعی قیادت مغرب کا پریشر برداشت کرنے کے قابل نہیں-
![]()