میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے گاؤں حاصل کھوسو کی رہائشی مسمات بدر خاتون تیونو، محنت کش بہائی ضمیر تیونو اور معصوم بچہ دلبر تیونو نے پاک کتاب قرآن پاک اٹھا کر نیشنل پریس کلب میہڑ پہنچ کر بااثر شخص نظیر کھوسو جس نے سود کے پیسوں کے بہانے گھر میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں پر تشدد کیا، انہوں نے کہا کہ سود خور نظیر کھوسو جو ایک سال قبل ہمارے بھائی ایاز تیونو کو ادھار پیسے دیے تھے جس کو نے ہم اپنا گھر فروخت کرکے پیسے واپس کیے ہم مزدوری کرکے اپنے گھر چلاتے ہیں ہم انتہائی پریشان ہیں اور فاقہ کشی کا شکار ہیں اس کے باوجود سود کے پیسوں کے بہانے آۓ روز پریشان کرتا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم قرآن پاک اٹھا کر تھانے بھی لے گئے پولیس نے این سی درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ انہوں نے روتے ہوئے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی دادو اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سود خور بااثر نظیر کھوسو کے خلاف کارروائی کر کے ہمیں ظلم سے نجات دلائیں اور تحفظ فراہم کریں۔
![]()