Home / اہم خبریں / ہائی کمیشن آف پاکستان کوالالمپور ملائیشیا میں یوم پاکستان کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ منعقد کی گئی

ہائی کمیشن آف پاکستان کوالالمپور ملائیشیا میں یوم پاکستان کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ منعقد کی گئی

کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری/ نويد اسلم) یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان ہائی کمیشن کوالالمپور ملائیشیا میں پرچم کشائی کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی پیغامات پڑھ کر سناۓ، جس کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور بانیان پاکستان کے رہنماؤں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے قیام پاکستان کے لئے انتھک محنت اور لگن سے پاکستان بنانے کی راہ ہموار کی۔ اس موقع پر مملکت خداداد پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کے لئے دعا کی گئی اور بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب کے آخر میں عالمی وباء کورونا وائرس سے نجات اور تحفظ کے لئے پوری انسانیت کی صحت اور تندرستی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے