Home / اہم خبریں / ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ہسپتال میں بنائے گئے” کورونا آئیسولیشن وارڈ “ کا معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ہسپتال میں بنائے گئے” کورونا آئیسولیشن وارڈ “ کا معائنہ کیا

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ہسپتال میں بنائے گئے” کورونا آئیسولیشن وارڈ “ کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ ضلع راجن پور میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی حفاظت کے لئے بار بار ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں اور گھر و دفاتر میں تمام افراد ایک ہی تولیہ استعمال نہ کریں۔ بعد ازاں انہوں نے ضلع کے مختلف مقامات پر پولیو مہم کی ٹیموں کو چیک کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راجن پور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کی ٹیموں کو ہدایت کی کہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

PACC Holds Special Independence Day Ceremony in Collaboration with Lions International, District 305-S

KARACHI, (Staff Reporter) A special Independence Day ceremony was organized by the Pakistan American Cultural …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے