Home / اہم خبریں / بلدیہ غربی کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عنقریب عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات میسر آجائیں گی۔ چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان

بلدیہ غربی کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عنقریب عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات میسر آجائیں گی۔ چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عنقریب عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات میسر آجائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد خان اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ یوسی 24 شا ہ ولی اللہ نگر میں روڈ کارپیٹنگ اور ماں ہسپتال کے اطراف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یو سی چیئرمین، وائس چیئرمین اور علاقہ معززین بھی موجود تھے علاقہ معززین نے یو سی 24 میں ترقیاتی کام کروانے پر چیئرمین بلدیہ غربی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ خصوصا ماں ہسپتال کے اطراف سیوریج کا نظام انتہائی خستہ حالی کا شکار تھا اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں جس کی وجہ سے عوام کو آمد و رفت میں شدید دشورایوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا مگر چیئرمین بلدیہ غربی نے ہمارے دیرینہ مسائل حل کرنے پر توجہ دی اس پر ہم دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں چیئرمین بلدیہ غربی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت سے ترقیاتی کاموں کا جو جال بچھایا گیا تھا وہ اب تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور عنقریب عوام کو اس کے ثمرات سے استفادہ حاصل کریں گے جبکہ موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے چیئرمین حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کی جانے والی ایڈوائزری پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے احکامات بھی جاری کیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے