تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قلات ڈویژن کی عوام نے قلات کے قریب نیشنل ہائی وے پر سنگل روڈ کے اوپر نئے تیار ہونے والے ٹول پلازہ کو مسترد کردیا

قلات ڈویژن کی عوام نے قلات کے قریب نیشنل ہائی وے پر سنگل روڈ کے اوپر نئے تیار ہونے والے ٹول پلازہ کو مسترد کردیا

قلات (رپورٹ: محمد حمیر قاضی) قلات ڈویژن کی عوام نے قلات کے قریب نیشنل ہائی وے پر سنگل روڈ کے اوپر نئے تیار ہونے والے ٹول پلازہ کو مسترد کیا ہے۔ انکا کہنا ہے پہلے حکومت روڈ کو ڈبل کرے حادثات کے روک تھام کے لئے عملی اقدامات کرے آئے روز اسی سنگل روڈ کی وجہ سے کسی نہ کسی کے گھر میں ماتم ہوتا ہے لیکن یہ لوگ صرف پیسے اکھٹے کرنے کے پیچھے پڑے ہوئے ہے۔ اس حکومت کو اپنے غریب عوام کا زرا بھی خیال نہیں ہے۔ اگر پنجاب میں 200 کلومیٹر پر ٹول پلازے بنائے گئے ہیں۔ تو ادھر سارے روڈ موٹر وے اور جی ٹی روڈ بھی سنگل نہیں ہے۔ مگر افسوس بلوچستان کے حکمرانوں پر روزانہ کوئٹہ کراچی روڈ پر حادثات نظر نہیں آتے۔ انٹر نیشنل روٹ بھی ادھر سے گزرتا ہے لیکن پر بھی موٹر وے کا خیر ہے ڈبل روڈ بھی نہیں بنا سکتے لیکن ٹول پلازہ بنانے میں دیر نہیں کرتے حالانکہ این ایچ اے کے اصولوں کے مطابق ہر 250 سو کلومیٹر پر ایک ٹول پلازہ ہوتا ہے لیکن لکپاس سے قلات 100 کلومیٹر بھی نہیں بنتا ہے۔ پھر بھی قلات میں ٹول پلازہ بنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ بہت جلد تمام سیاسی پاٹیوں کا اجلاس بلا کر اس کےخلاف احتجاج کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 3 میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے