میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ شہر سمیت تحصیل میہڑ کی مختلف یونین کونسلز کے گاؤں کے 87 سے زائد ایران اور عراق جانے والے زائرین جو گئے تھے جن میں سے کچھ زائرین واپس اپنے علاقوں میں پہنچ چکے ہیں آنے والے زائرین میں سید منظور شاہ، اختیار کھوسو، زبیدہ ٹھوڑو، عبدالحمید، سہیل کلہوڑو، سید اختر شاہ، بے بی رباب خاتون، قمرالنسا ٹھوڑو، نرجس ظہرا بتول، عمرہ سلمہ بگھیو، ام فروا بگھیو، مہدی رضا، منظور مہیسر، خورشید بیگم، نجمہ بیگم، لیاقت بھنڈ سمیت 20 زائرین واپس میہڑ پہنچ گئے ہیں سیکریٹری ہیلتھ کے احکامات پر تحصیل ہسپتال میہڑ میں ایک مخصوص روم سیٹ کیا گیا تھا جس میں نہ آکیسجن نہ ہی پراپر ڈریسنگ کا سامان نہ ہی ادویات انٹری رجسٹر سمیت سٹاف بھی مقرر نہیں جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر ہدایت اللہ کھوسو، ڈاکٹر صادق لاکھیر اور دیگر ٹیم غیر ذمہ داری کی باعث زائرین کے ٹیسٹ نہ ہوسکے۔ آگاہی کے لیے بھی کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں جب کہ ڈی ایچ او دادو ڈاکٹر زاہد حسین ڈاؤچ نے بھی اقدامات نہیں اٹھائے خانہ پوری کے طور پر دورہ کر کے واپس چلے گئے ہیں نہ ہی انہوں نے میڈیا کو کرونا وائرس کے متعلق کوئی موقف دیا ہے دوسری جانب عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند نے تحصیل ہسپتال میہڑ کا دورہ کیا روم کے اندر آکسیجن، ڈریسنگ، ادویات سیمپلز کی قلت انٹری رجسٹر اور مقرر عملے کلرک کے غیر حاضر ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور فوکل پرسن ڈاکٹر ہدایت اللہ کھوسو، ڈاکٹر صادق لاکھیر سے میٹنگ کرکے ڈیوٹی کا پابند بنانے کا حکم دیا جبکہ تحصیل ہسپتال میہڑ میں متعدد روز سے ادویات کے فقدان، محکمہ صحت سے ادویات کے بارے میں پولیو کے متعلقہ ڈاکٹروں، یو سی سیکریٹریز، ٹپے دار، موٹر وے پولیس، ایس ایچ اوز سمیت سول سوسائٹی شہریوں سے میٹنگ کر کے پولیو کے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے کیس ظاہر ہونے کے بعد میہڑ تحصیل ہسپتال میں حفاظتی انتظامات سخت کیے گئے ہیں، لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ایران سے واپس آۓ زائرین کی اسکریننگ کی جا رہی ہے، تحصیل ہسپتال میہڑ کے ڈاکٹروں کی جانب سے چیک اپ کیا جا رہا ہے، انہوں نہ کہا کہ واپس آنے والے زائرین کا 14 دن کا ٹائم پورا ہو چکا ہے ان سب کی رپورٹ مکمل صحیح آئی ہے جو زائرین واپس نہیں آئے ہیں جیسے ہی واپس آئینگے ٹیم ان کے گھر پہنچ کر ٹیسٹ کریگی، مکمل کلیئر ہونے کے بعد بھی 14دن اپنے ہی روم میں رہینگے۔
![]()