تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایوان صحافت میرواہ گورچانی و زندگی فاؤنڈیشن کے فری میڈیکل کیمپ میں 400 سے زائد مریضوں کا طبی معائینہ، فری ٹیسٹ اور مفت ادویات کی فراہمی کی گئی

ایوان صحافت میرواہ گورچانی و زندگی فاؤنڈیشن کے فری میڈیکل کیمپ میں 400 سے زائد مریضوں کا طبی معائینہ، فری ٹیسٹ اور مفت ادویات کی فراہمی کی گئی

ڈگری (بیورو رپورٹ) میرواہ گورچانی ایوان صحافت ڈگری اور زندگی فاؤنڈیشن کی جانب سے میرواہ گورچانی کے نزدیک گاؤں سید حاجی نور محمد شاہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا- طبی کیمپ میں میرپورخاص کے مشہور ماہر امراض جگر و معدہ آنتیں پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر خان سینیئر فزیشن و انچارج پی ٹی سی ایل ڈسپینسری میرپورخاص ڈاکٹر فرحانہ قادر اور دیگر ڈاکٹرز نے گاؤں سید نور محمد شاہ گاؤں اور قریبی گاؤں کے مرد و خواتین اور بچوں کا چیک اپ کیا- چار سو سے زائد مریضوں کا چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ مفت میڈیکل ٹیسٹیں بلڈ سکرینگ بھی کی گئی- اس موقع پر یونین کونسل حاجی غلام محمد نوحانی کے وائس چیئرمن سید علی محمد شاہ اور مقامی معزز شخصیت سید الطاف شاہ نے مہمانوں کا پرتپاک اسقبال کیا- کمپ کے مہمان خصوصی سینئر صحافی بانی و چیئرمین ایوان صحافت ایڈووکیٹ ہاشم شر، نیشنل پریس کلب میرپورخاص کے صدر قمرالدین شیخ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈگری جھڈو انور علی خاصخیلی، ایوان صحافت کے ڈگری کے سرپرست اعلی و زندگی فاؤنڈیشن کے بانی رزاق حیدر، صدر ایوان صحافت ڈگری عرفان راجپوت، جنرل سیکریٹری ندیم اقبال آرائیں خزانچی خلیل ریاڑ زندگی فاؤنڈیشن کے چیف کوآرڈینیٹر سندھ عبدالقیوم خانزادہ، زندگی فاؤنڈیشن کے ذمہ دارین ڈائریکٹر عرفان زمان، اطلاعات سیکریٹری اوزیب خان، کوآرڈینیٹر گل منگسی، کوآرڈینیٹر سکندر آرائیں، کوآرڈینیٹر کامران اسد، غلام رسول نوحانی، عبدالحسیب رہیاڑ، ایوان صحافت میرواہ گورچانی کے صدر یعقوب آرائیں، ڈاکٹر عبدالغنی گورچانی، غلام سرور سومرو، محمد یونس، اویس آرائیں، سماجی رہنماء عبدالناصر اور محمد حنان، میرپورخاص سے آئے ہوئے میڈیکل اسٹاف بشرہ باجوہ، ناز پروین جٹ، روشنہ، سکندر، زمان، کاشف، فیصل، آصف عرفان عباسی اور دیگر نے میڈیکل کیمپ میں شرکت کی- اس موقع پر میڈیکل کیمپ میں خدمات سر انجام دینے والوں میں زندگی فاؤںڈیشن کے تعریفی سرٹفکیٹس دیئے گئے- اس موقع پر سماجی رہنماء و صحافی خلیل احمد رہیا نے اپنی آنکھوں کا تحفہ عطیہ کے طور پر دینے کا اعلان کیا-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کے یو جے دستور کی جانب سے ایجوکیشن اور ہیلتھ رپورٹرز تنظیموں کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کے یو جے دستور کے صدر نصر اللہ چودری اور سیکرٹری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے