کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما عظمی بخاری کے ساتھ ملاقات کے بعد کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن قائد نواز شریف کے سب سے قابل اعتماد نوجوانوں کا دستہ ہے جس پر مسلم لیگ (ن) کے نظریات کے فروغ اور ترویج کی ذمہ داری ہے۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں اور قیادت کی محنت اور قربانیوں کے صلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چوتھی وفاقی حکومت بہت جلد وجود میں آئے گی۔ عظمی بخاری کا ایم ایس ایف کی قیادت پر اعتماد کارکنوں کے لئے کسی تمغے سے کم نہیں۔ آرٹس کونسل کراچی میں ویمنز کانفرنس میں شرکت کے بعد ایم ایس ایف (ن) سندھ کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ کی قیادت میں ایم ایس ایف کے وفد نے سندھ کے دورے پر آئی ہوئیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما عظمی بخاری سے ملاقات کی جس میں صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب تنولی، مدثر جیلانی، عامر شیخ، ابراہیم شاہ، اشرف زماں، راؤ راحیل، احمد یامین اور شاہد تنولی تھے۔ عظمی بخاری نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماؤں کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ریاست پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ساتھ وابستہ ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستانی بنانے والی مسلم لیگ (ن) کی کمان آج پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے عظیم رہبر و رہنما میاں محمد نواز شریف کے ہاتھوں میں ہے اور میاں محمد نواز شریف کی سب سے بڑی قوت پاکستان کے نوجوان ہیں جن کی صلاحیتوں سے استفادے کے لئے میاں محمد نواز شریف نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کو اہم ذمہ داری دی ہے۔ سندھ میں قائد نواز شریف کی سیاسی جانشینی کا علم بھی مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کی تمام تر توقعات ایم ایس ایف کی قیادت کے ساتھ وابستہ ہیں۔ یاسر عدیل شیخ جیسے متحرک، محنتی اور دیانتدار نوجوانوں پر قائد نواز شریف سمیت تمام مرکزی قیادت فخر کرتی ہے۔
![]()