تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گولیمار کے علاقے رضویہ میں 5 منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے واقعے میں ہونے والی اموات پر ایس بی سی اے کے اہلکار عوام کے مجرم ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی

گولیمار کے علاقے رضویہ میں 5 منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے واقعے میں ہونے والی اموات پر ایس بی سی اے کے اہلکار عوام کے مجرم ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کثیرالمنزلہ عمارتوں کے منہدم ہونے سے متعلق کہا کہ گزشتہ دنوں گولیمار کے علاقے رضویہ میں 5 منزلہ عمارت کے منہدم ہونے پر بے حد افسوس ہے مگر عمارتوں کا گرنا ایس بی سی اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، محکمہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران بلڈر مافیا کے ساتھ مل کر عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کم رقبے والے پلاٹوں پر بلڈر مافیا کو کثیرالمنزلہ عمارت بنانے کی اجازت کس کی سربراہی میں دیتا ہے، محکمہ صرف پیپلرز پارٹی کے لاڈلوں کا محکمہ ہے جس میں کئی کرپٹ افسران بلڈر مافیا سے ٹیبل کے نیچے سے رشوت لینے میں مصروف ہیں میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ 40 اور 60 گز کے پلاٹوں پر 8 سے 10 منزلہ عمارتیں شہر میں تعمیر کی گئی ہیں گزشتہ دنوں دہلی کالونی کلفٹن میں 60 گز کے رہائشی پلاٹ پر 11 منزلہ بلڈنگ تعمیر کی گئی اور دوسری جانب لیاقت آباد کے علاقہ نمبر 3 میں 40 گز کی زمین پر 7 منزلہ عمارت کھڑی کردی گئی ہے جو کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں ان بلڈنگ کی تعمیر کے دوران کیا ایس بی سی اے کے کسی افسر نے سروے نہیں کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے گھر کا خواب دیکھتے ہیں بلڈر مافیا نئے نئے سبز باغ دکھاکر عوام سے لاکھوں روپے وصول کرتے ہیں اور عمارتوں کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کا استعمال کرتے ہیں جس کے بعد عوام کا پیسہ ایک جھٹکے میں ریت کا ڈھیر ہوجاتا ہے رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ماضی میں بھی اپنی ہٹ دھرمی کا کئی بار مظاہرہ کیا ہے اس سے قبل رنچھوڑلائن ، ملیر اور سکھر میں رہایشی پلاٹ پر کمرشل بلڈنگ تعمیر کی گئی تھی جو زمین بوس ہوگئی تھی ایس بی سی اے سندھ کے ہر شہر کا سروے ایمانداری سے کرے اور تصدیقی سروے رپورٹ عدالت میں پیش کرے ، ایس بی سی اے عوام کے مجرم ہیں واقعے میں ہونے والی اموات کا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے