تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرواہ گورچانی میں 9 سالہ معصوم بچی سے زبردستی جنسی درندگی کرنے کوشش، بچی کی چینخ پکار سے ملزم فرار۔ اطلاع ملتے ہی میرواہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

میرواہ گورچانی میں 9 سالہ معصوم بچی سے زبردستی جنسی درندگی کرنے کوشش، بچی کی چینخ پکار سے ملزم فرار۔ اطلاع ملتے ہی میرواہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کے علاقے میرواہ گورچانی میں 9 سالہ معصوم بچی سے زبردستی جنسی درندگی کرنے کوشش، بچی کی چینخ پکار سے ملزم فرار ۔ اطلاع ملتے ہی میرواہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ارجن میگھواڑ محلے کی رہائشی نو سالہ معصوم لڑکی کوچلا بنت چیتن میگھواڑ سے میرواہ گورچانی کے رہائشی ندیم عرف بوس راجپوت نے ورغلا کر زبردستی جنسی درندگی کی کوشش کی تو لڑکی نے چینخ پکار شروع کر دی جس کے بعد درندہ صفت ملزم ندیم فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی میرواہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم راجپوت کو گرفتار کر کے پابند سلال کر دیا اور لڑکی کے والد چیتن میگھواڑ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق لڑکی کا میڈیکل کرا دیا ہے جس کی رپورٹ کل ملے گی تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق زیادتی کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے