تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آئی جی ایف سی کا تفتان سرحد کا دورہ زائرین کے انتظامات کا معائنہ کیا

آئی جی ایف سی کا تفتان سرحد کا دورہ زائرین کے انتظامات کا معائنہ کیا

کوئٹہ (رپورٹ: محمد حمیر قاضی) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل سرفراز اور قبائلی رہنما حاجی سردار شوکت علی خان ایجباڑی و دیگر معززمقامی لوگوں کے ساتھ تفتان بارڈر کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے پاک ایران بارڈر سے پاکستان آنے والے زائرین کی سکریننگ کے انتظامات کو چیک کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس دوران میجر جنرل سرفراز نے زائرین سے ملاقات کی اور انہیں کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔ اور انہیں ہر قسم کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔ میجر جنرل سرفراز نے کہا کہ کرونا وائرس کا مقابلہ ہم سب کو احتیاطی تدابیر اپناکر کرنا ہوگا اور اس حوالے سے ایف سی بلوچستان اپنا پورا کردر ادا کر رہی ہے۔ میجر جنرل سرفراز کے اس دورہ کو عام عوام نے تہہ دل سے سراہا اور موذی امراض کے خلاف ایف سی بلوچستان کی سر گرمیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے