میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند مختیار کار میہڑ عبداللطیف پٹھان، ڈی ایس پی موٹروے عبدالصمد ابڑو، ایس ایچ او میہڑ نور مصطفی پٹھان کی نیشنل پریس کلب میہڑ آمد، صحافیوں کی جانب سے شہر کے بنیادی مسائل امن و امان کی بحالی سمیت دیگر مسائل کی نشاندہی کی اس موقع پر آئے ہوئے افسران کی جانب سے حق سچ لکھنے پر نیشنل پریس کلب میہڑ کی ٹیم کے کام کو سراہا اسسٹنٹ کمشنر میہڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تعلقہ ہسپتال میہڑ کا دورہ کیا اور میہڑ تعلقہ کے 84 لوگ ایران عراق گئے ہوئے ہیں ان کی اسکریننگ ٹیسٹ کیلئے ہسپتال میں ایک روم سیٹ کیا ہے اس کے ساتھ ہسپتال میں ادویات کی قلت کو پورا کرنے کیلئے بل پاس کرایا ہے ڈیوٹی نہ کرنے کے خلاف رپورٹ کی جائے گی انہوں نے کہا میہڑ میں واٹرسپلائی پانی کی لائن کا مسئلہ حل کروایا ہے جبکے تجاوزات روینو اور دیگر مسائل حل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریںگے اس موقع پر ایس ایچ او نور مصطفی پٹھان نے کہا کہ میہڑ میں کرمنل لوگوں کے خلاف سخت کاروائی شروع کی ہے، میہڑ میں امن و امان بہتر کرنا ہمارا فرض ہے، ڈی ایس پی موٹر وے عبدالصمد ابڑو نے کہا کہ انڈس ہائی وے پر کوچ سروس مالکان کسی بھی مسافر سے زائد کرایہ لیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، میہڑ بائی پاس پر رووٹ کا خاص خیال رکھیں کچھ روز قبل فیک تصاویر وائرل کر کے موٹر وے پولیس خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا تھا جبکہ موٹر وے پولیس بہتر کام کرکے روڈ حادثات پر کنٹرول کیا ہے اس موقع پر سماجی رہنما ولی محمد مہیسر نے کہا کہ نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں نے تھوڑے عرصے میں اپنا نام روشن کیا ہے اس موقع پر نیشنل پریس کلب میہڑ کے اکبر پہنور، سرپرست ڈاکٹر الہی بخش چانڈیو، صدر عبدالرحمن قمبرانی، چيئرمين محمد علی شیخ سيکريٹری عبدالغفار شاہانی اور دیگر نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے صحافت کے نام پر بلیک میلنگ بند کی جائے اس موقع پر سينئر کلرک روينيو گلزار جہتیال موٹروے آفیسر عبداللہ نیشنل پریس کلب میہڑ ٹیم مجاہد گورڑ، میر صابر کولاچی، علی دوست کھوسو، سدہیر چانڈیو، سارنگ جیتہال، اعجاز مہیسر، ظفر سولنگی اور دیگر موجود تھے جبکہ اسے سے قبل آئے ہوئے مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک اور پھلوں کے ہار پہنائے گئے۔
![]()