Home / اہم خبریں / ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے دی

ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے دی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ یہ لاہور قلندرز کی ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لیگ کی تاریخ کا تیسرا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب ہوئی۔ بین ڈنک اور سمت پٹیل کی عمدہ بلے بازی کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو قلندرز کے ابتدائی تین بلے باز 7.3 اوورز میں 50 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کرس لِین 27، فخر زمان 15 اور محمد حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں بین ڈنک اور سمت پٹیل نے جارحانہ انداز اپنایا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میدانوں کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے۔ دونوں کھلاڑیوں نے 73 گیندوں پر 155 رنز کی شراکت قائم کرکے لاہور قلندرز کا مجموعہ 200 کے پار لگانے میں مدد کی۔ یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں چوتھی وکٹ کی سب سے بہترین اور مجموعی طور پر کسی بھی وکٹ کے لیے دوسری بہترین شراکت ہے۔ اس سے قبل لیام لیونگ اسٹون اور بابراعظم ایچ بی ایل پی ایس ایل میں157 رنز کی شراکت قائم کرچکے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 12 چوکے اور 12 چھکے جڑے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک نے 43 گیندوں پر 93 رنز بنائے۔ سمت پٹیل 40 گیندوں پر 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بین کٹنگ نے 2 جبکہ فواد احمد، محمد حسنین اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 210 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز ٹیم کو مثبت آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ شین واٹسن اور جیسن رائے پر مشتمل اوپننگ جوڑی ٹیم کو محض 28 رنز کا آغاز فراہم کرسکی۔ جلد وکٹ گرنے کے باعث دفاعی چیمپئن کا مڈل آرڈر بھی مکمل دباؤ کا شکار نظر آیا اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔ 11.4 اوورز میں 94 کے مجموعی اسکور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 6 وکٹیں گرچکی تھیں۔ شین واٹسن 23، جیسن رائے 12، احسان علی 2، سرفراز احمد 9، اعظم خان 12 اور محمد نواز 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ساتویں اور آٹھویں نمبر پر میدان میں آنے والے بالترتیب محمد نواز اور بین کٹنگ نے حریف باؤلرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی کوشش کی مگر وہ بھی میچ کا متوقع نتیجہ بدلنے میں ناکام رہے۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 65 رنز کی شراکت قائم ہوئی بین کٹنگ نے 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی بدولت 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ فواد احمد نے 13 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کے سلمان ارشاد نے 4 جبکہ دلبر حسین، محمد فیضان اور سمت پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں میچ میں جارحانہ بلے بازی کرنے پر بین ڈنک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے