Home / اہم خبریں / بدلتے موسم میں شیر خوار بچوں کو سینے کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں، بچوں کو غیرضروری ادویات دینے سے مکمل گریز کیا جائے۔ ڈاکٹر محمد شاہد کھوکھر

بدلتے موسم میں شیر خوار بچوں کو سینے کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں، بچوں کو غیرضروری ادویات دینے سے مکمل گریز کیا جائے۔ ڈاکٹر محمد شاہد کھوکھر

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ماں کا دودہ بچوں کی تیزی سے نشونما کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، ماں کے دودھ سے بچوں میں بیماریوں سے لڑنے کی قوت مدافعت میں اضا فہ ہوتا ہے، بدلتے موسم میں شیر خوار بچوں کو سینے کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں، بچوں کو غیرضروری ادویات دینے سے مکمل گریز کیا جائے، ان خیالا ت کا اظہار معروف معالج ڈاکٹر محمد شاہد کھوکھر نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے اس مرحلے میں خصوصاََ شیر خوار بچوں کو انتہائی مخصوص درجہ حرارت میں رکھنا کیونکہ تھوڑی سے بداحتیاطی کی صورت بچوں میں نمونیا جیسا موذی مرض پیدا ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ پینے والے بچوں کی قوت مدافعت دوسرے بچوں سے ہزار درجے زیادہ ہو تی ہے، انہوں نے بتایا کہ ماں کے غیر ضروری ادویات کا استعمال بھی شیر خوار دودھ پیتے بچوں میں مختلف پیچدہ امراض پیدا کرنے کا موجب ثابت ہوتا ہے، انہوں نے والدین کو تنبہہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متاثرہ بچے کو فوری مستند ڈاکٹر کے پاس لایا جائے، تاکہ بچوں کی قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے