Home / اہم خبریں / پشاور کی تحصیل میونسپل اتھارٹی ٹاؤن ون میں تجاویزات کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن متعدد افراد گرفتار، سامان ضبط

پشاور کی تحصیل میونسپل اتھارٹی ٹاؤن ون میں تجاویزات کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن متعدد افراد گرفتار، سامان ضبط

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) پشاور تحصیل میونسپل اتھارٹی ٹاؤن ون نے شہر کے مصروف ترین بازار، گلبہار، شیخ آباد، انم صنم چوک، عشرت سنیما چوک میں تجاویزات کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن متعدد گرفتار، سامان ضبط کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف بہت بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے پشاور شہر کے مصروف ترین بازاروں گلبہار، شیخ آباد، انم صنم چوک اور عشرت سنیما چوک میں دو عد ٹرک کا سامنا ضبط کرلیا اور تجاوزات کرنے والے کو پابند سلاسل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع اور مصروف تریں مقامات پر کشادگی کے عرض سے تجاوزات کیخلاف فیصلہ کن کاروائی کا آغاز کر دیا ہیں اور اس سلسلے میں مختلف جگہوں پر آپریشن ہو رہے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریاض اعوان، فضل محمود اور چیف ڈی مالیشنگ انسپکٹر قیصر باچا کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولت دینے اور غیر قانونی طور پر کاروبار کرنے اور تجاوزات بنانے والوں کیخلاف ٹی ایم اے عملہ کسی سے بھی رعایت نہیں کرے گا اور سرکاری زمین پر قائم ہر قسم تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے