Home / اہم خبریں / افغانستان امریکا کے درمیان قیام امن کے معاہدے میں پاکستان کا کردار انتہائی نمایاں ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے ایک خوشحال اور پرامن افغانستان کا خواہشمند رہا ہے۔ رکن سندھ جمال صدیقی

افغانستان امریکا کے درمیان قیام امن کے معاہدے میں پاکستان کا کردار انتہائی نمایاں ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے ایک خوشحال اور پرامن افغانستان کا خواہشمند رہا ہے۔ رکن سندھ جمال صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار عالمی برادری کے سامنے ہے آمریکا اور افغانستان کے درمیان بیٹھک سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیانے کی جیت ہوئی ہے امن معاہدے سے بھارت کی کی ہوئی فنڈنگ کو بھی نقصان پہنچا اور ماضی میں افغانستان کی سرزمین کو انڈین ایجنسیز کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال کیا جاتا رہا اور جسے اب شکست نصیب ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف صحافیوں کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے کردار کو سراہا گیا وہ قابل تعریف ہے دنیا جانتی ہے افغان آمریکہ معاہدہ تب تک ممکن نہیں تھا جب تک پاکستان پرخلوص اور دیانتداری سے اس میں اپنا کردار ادا نہ کرتا جہاں ایک طرف بہارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش کررہا تھا پاکستان کے کردار کو منفی دکھانے کی کوسشش کررہا تھا وہیں اس کامیاب معاہدے سے دنیا بھر میں پاکستان کے کردار کو سراہا جارہا ہے اس معاہدے سے پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ ہوا اور عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کو کامیابی ملی افغانستان اب اپنے مستقبل کے لیے خد فیصلہ کرے امن معاہدے کو برباری سے آگے بڑھا کر ایک نئے دور کا آغاز کیا جاسکتا ہے پائیدار امن کے قیام کے لیے اب آگے افغانوں نے خد فیصلہ کرنا ہے جو لوگ ماضی میں پاکستان کے کردار پر نقطہ چینی کرتے تھے وہ اس معاہدے کے بعد پاکستان کے کردار کے معترف ہیں یہ پاکستان کے لیے بہت بڑی تبدیلی ہے افغانستان امریکا کے درمیان قیام امن کے معاہدے میں پاکستان کا کردار انتہائی نمایاں ہےپاکستان ہمیشہ سے ہی خطے میں امن امان کے حوالے سے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے