Home / اہم خبریں / ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں اور نہ ہی کسی کو مصنوعی مہنگائی کرنے دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور

ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں اور نہ ہی کسی کو مصنوعی مہنگائی کرنے دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ۔ اس دوران انہوں نے نیلامی کے عمل اور سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر موجود خریداروں سے گفتگو کی، ریٹ اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں اور نہ ہی کسی کو مصنوعی مہنگائی کرنے دی جائے گی۔ منڈیوں اور مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی متعین کردہ نرخوں پر خرید و فروخت کی نگرانی کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کاروائی کا مکمل اختیارحاصل ہے۔ مزید یہ کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے