تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سندھ میں سیاسی انتقام کی ایک تاریخ رقم کر رہی ہے، عوام کے ایشوز پر ان کی آواز اٹھاتا ہوں اور ان کی کرپشن بے نقاب کرتا ہوں۔ حلیم عادل شیخ

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سندھ میں سیاسی انتقام کی ایک تاریخ رقم کر رہی ہے، عوام کے ایشوز پر ان کی آواز اٹھاتا ہوں اور ان کی کرپشن بے نقاب کرتا ہوں۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سندھ میں سیاسی انتقام کی ایک تاریخ رقم کر رہی ہے، عوام رد عمل برداشت نہ کرنا پیپلز پارٹی کی قبل از وقت شکست ہے۔ پیپلز پارٹی میری آواز دبانا چاہتی ہے، میرا کسی سے ذاتی جگھڑا نہیں ہے، عوام کے ایشوز پر ان کی آواز اٹھاتا ہوں اور ان کی کرپشن بے نقاب کرتا ہوں، عمرکوٹ میں ارباب غلام رحیم کی فتح یقینی ہے ہم نے حمایت کی ہے جس پر بھی پیپلز پارٹی بپھر گئی ہے۔ گھوٹکی میں علی گوہر مہر کے الیکشن میں گیا تھا مجھ پر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی تھی، آج اخبار میں پڑھا ہے کہ سوئی ہوئی ایف آئی آر پر بھی میرے وارنٹ نکلوا دیئے گئے ہیں، عمر کوٹ میں بھی میرے اوپر جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔ کنری میں حملہ بھی مجھ پر ہوا گاڑی بھی ہماری توڑی گئی اور ایف آئی آر بھی ہم پر کاٹی گئی مجھ پر ایف آئی آر کاٹی گئی ہے کہ میں نے کسی ٹھیلے والے کو اغوا کیا ہے، ایک اور درخواست دی گئی ہے کہ حلیم عادل شیخ نے کراچی سے آکر خواتین پر حملہ کیا ہے۔ حلیم عادل شیخ عمران خان کا سپاہی ہے سندھ کی عوام کی آواز بلند کرتے رہیں گے، یہ پیپلز پارٹی کا اصل چہرہ ڈکٹیٹرشپ ہے جو آواز نکلے بند کر دو، ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعلیٰ کے حلقے میں ہماری ایم پی اے گئی تھی جو مقامی رہنما ساتھ لے گیا تھا اس پر گدھے چوری کا کیس بنایا گیا میں کہتا ہوں جتنے چاہے کیس بنالیں ہم ڈرنے والے نہیں حق کی آواز بند نہیں ہونے دیں گے، پہلے بھی کہہ چکا ہوں میری جان کو ان لوگوں سے خطرہ ہے، میں گراس روٹ کا پولیٹیکل ورکر ہوں کسی سے ڈرنے والا نہیں ہوں، یہ لوگ پاگل ہوگئے ہیں حلیم عادل شیخ کی زبان اور موومنٹ روکنے کے لئے میں اپوزیشن میں ہوں ان کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے