تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ملائیشیا میں اچانک رات کے وقت آسمان پر پراسرار روشنی نمودار

ملائیشیا میں اچانک رات کے وقت آسمان پر پراسرار روشنی نمودار

کوالالمپور (بیورو رپورٹ) ملائیشیا میں گزشتہ روز ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ رات کے وقت آسمان پر پراسرار روشنی نمودار ہوئی جس کو دیکھ کر کافی لوگ حیران رہ گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو چلتی گاڑی میں بنائی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک آسمان پر نیلے رنگ کی روشنی نمودار ہوئی جس نے سیکنڈ میں سبز رنگ اختیار کیا اور پھر یہ آگ کا گولہ بن گیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق آسمان پر نظر آنے والی یہ روشنی ستارہ ٹوٹنے کی وجہ سے نظر آئی۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ستارے ٹوٹنے کا یہ عمل ہر روز ہوتا ہے البتہ اُن میں سے اکثر ایسے ہوتے ہیں جو وقت سے پہلے ہی ٹوٹ جاتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک تین لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے