Home / اہم خبریں / وفاقی حکومت کے احکامات کے پیش نظر حیسکو ٹنڈو آدم آفس میں کھلی کھچری کا انعقاد کیا گیا میرٹ کی بنیاد پر صارفین کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ جی ایم حیسکو عبدالستار میمن

وفاقی حکومت کے احکامات کے پیش نظر حیسکو ٹنڈو آدم آفس میں کھلی کھچری کا انعقاد کیا گیا میرٹ کی بنیاد پر صارفین کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ جی ایم حیسکو عبدالستار میمن

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) وفاقی حکومت کے احکامات کے پیش نظر حیسکو ٹنڈوآدم آفس میں کھلی کھچری کا انعقاد کیا گیا میرٹ کی بنیاد پر صارفین کے مسائل حل کیے جائیں گے جی ایم حیسکو عبدالستار میمن. تفصیلات کے مطابق حیسکو صارفین کی شکایت کے پیش نظر ٹنڈوآدم ڈویژن میں کھلی کھچری کا انعقاد کیا گیا جس میں صارفین مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی. حیسکو افسران جی ایم ٹیکنیکل عبدالستار میمن, ایس ای حیسکو نواب شاہ ملک امتیاز الحق اعوان, ایکسین ٹنڈوآدم اختیار احمد میمن کو زائد بلوں کے حوالے سے اپنی شکایت درج کروائی جس پر حیسکو افسران نے فوری طورپر مقررکردہ حیسکو چیکنگ ٹیم کو صارفین کی جائے وقوع پر بھیجا گیا تاکہ بل کی فوری درستگی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس موقع پر صارفین نے غیرقانونی لوڈشیڈنگ, ڈی فٹنگ, ڈیٹیکشن بلوں, خراب میڑ بروقت تبدیل نہ کرنے ,اوور لوڈ ٹرانسفارمرز اور پاور لومز صارفین کو پریشان کرنے کی متعدد شکایات کیں. حیسکو افسران نے بروقت احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے تمام اوور لوڈ ٹرانسفارمرز کو درست کیاجائے ,خراب میڑ 15 روز میں تبدیل کردیئے جائیں گے, عوامی شکایات پر ایل ایم ٹو فہیم کمانڈو کو معطل کردیا, انہوں نے کہا وفاقی حکومت کے احکامات کے پیش نظر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا بلوں کی درستگی کے حوالے سے سینکڑوں درخواستیں موصول ہوئیں جس پر مقررکردہ چیکنگ ٹیمیں صارفین کے علاقوں میں روانہ کردی گئیں. انہوں نے کہا صارفین کی جائز شکایات کا ایک ماہ میں ازالہ کیا جائے گا. اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر اقبال بھٹی, نائب صدر حبیب خان, حاجی ذیشان شیخ, عمران غوری, اسحاق شیخ, وقاص یوسفزئی, رضوان احمد، پاور لومز مالکان کی یونین کے حافظ محمد راشد انصاری, پی ٹی آئ رہنماء نثار خان، فیض محمد ڈیرو سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر صارفین نے وفاقی حکومت اور حیسکو حکام کی جانب سے کھلی کچہری کے اقدام کو سہراتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے صارفين کے مسائل جلد حل ہونے میں مدد ملے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں بیچ ویو پارک کے مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے