Home / اہم خبریں / کچھ روز قبل صرافہ بازار میرپورخاص کے قریب سے ایماندار بچے کو ملنے والی رقم کا اصل وارث آگیا

کچھ روز قبل صرافہ بازار میرپورخاص کے قریب سے ایماندار بچے کو ملنے والی رقم کا اصل وارث آگیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) کچھ روز قبل صرافہ بزار کے قریب سے ایماندار بچے کو ملنے والی رقم کا اصل وارث آگیا۔ شہر کی انتہائی قابل احترام معزز شخصیت مولانا حفیظ الرحمٰن فیض نے رقم اصل مالک کے حوالے کردی۔ شادی پلی کا رہائشی محمد افضال جو اپنے والد کے علاج کے لیئے صرافہ بازار سے سونا فروخت کرکے آرہا تھا تو شاپر میں انکے ہاتھوں سے رقم کرگئی جوکہ شہر کے ایماندار 13 سالہ بچے ثمیر کو ملی۔ یہ رقم مولانا حفیظ الرحمٰن فیض نے ایس ایچ او ٹاؤن کی موجودگی میں صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر حنیف میمن کے پاس امانت رکھوا دی تھی۔ اس واقعے کی خبر ہم نے اپنے سوشل میڈیا کے فورم پر بریک کی تھی جس کے بعد رقم کا اصل وارث آج اپنی رقم لے گیا۔ مولانا حفیظ الرحمٰن فیض نے یہ رقم تاجر رہنماؤں عبدالحق اور امین میمن کی موجودگی میں اصل وارث کو دے دی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے