ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) سردی کی شدت میں کمی آنے کے باوجود ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور مضافاتی علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہری عاجز آگئے ہیں اور ناشتہ اور کھانا تیار کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، گیس نہ ہونے کے باعث شہری ایل پی جی کے استعمال اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہوگئے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس اور حکومت نے گیس دو سو فیصد مہنگی کردی ہے لیکن سردی کی شدت میں کمی کے باوجود سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس نے لوگوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔ بھاری بلز جمع کرانے کے باوجود سوئی گیس کا کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ انتہائی افسوسناک ہے۔ شہریوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر محکمہ سوئی گیس نے پریشر اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں کیا تو وہ سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہوں گے اور تمام تر ذمہ داری سوئی گیس کے حکام پر عائد ہوگی۔
![]()