Home / اہم خبریں / پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور ترکش اسٹینڈرڈز انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کا معاہدہ

پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور ترکش اسٹینڈرڈز انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کا معاہدہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور ترکش اسٹینڈرڈز انسٹی ٹیوٹ کا دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور اسٹینڈرڈائزیشن کے شعبے میں تعاون کے لئے باہمی معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ ترکی کے اعلیٰ سطحی وفد جوکہ ترکش صدر مملکت طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے دوران موجود تھا معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے پر دستخط ترکش اسٹینڈرڈز انسٹی ٹیوٹ کے صدر ایڈم ساہن اور پاکستان کی طرف سے پی ایس کیو سی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدالعلیم میمن نے وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کے دوران کیئے۔ یہ بات بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہے کہ دونوں ممالک بین الاقوامی کمیونٹی کے ممبر بھی ہیں۔ جن میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس او) انٹرنیشنل الیکٹروٹیکنیکل کمیشن (آئی ای سی) انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف لیگل میٹرولوجی (او آئی ایم ایل) اور اسٹینڈرڈزاینڈ میٹرولوجی فار اسلامک کنٹریز (ایس ایم آئی آئی سی) شامل ہیں۔ اس باہمی معاہدے پر دستخط وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی کوشش کے باعث ممکن ہو پائے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹینڈرڈائزیشن کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ ملے گا خصوصی طور ٹیسٹنگ، انسپیکشن اور سرٹیفکیشن، پی ایس کیو سی اے میں ترک ماڈل معیارات کی ترقی کے طریقہ کار کا قیام، پی ایس کیو سی اے میں سی ای مارکنگ سسٹم (یورپین سسٹم) کا قیام، صلاحیتوں کو بڑھانے اور تربیت کی فراہمی، ورکشاپس اور ماہرین کا تبادلہ کرنے میں تکنیکی تعاون، تجارتی سہولیات کے پیش نظر تکنیکی رکاوٹوں کو کم کرنے کے لئے تعاون کرنا، بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کی حمایت کرنا، ٹی ایس ای ترکی اور پی ایس کیو سی اے پاکستان کے ذریعہ معیارات، تکنیکی قواعد و ضوابط وغیرہ کی منظوری، مینجمنٹ سسٹم، سسٹم سرٹیفیکیشن کی تصدیق وغیرہ کے لئے تعاون، باہمی دلچسپی کے امکانی تعاون کے شعبوں کی نشاندہی بھی ایم او یو میں شامل ہے اور کوالٹی اسٹینڈرڈز کے دیگر شعبہ جات میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل ہوسکے گا اور اس سے دونوں ممالک کی درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس معاہدے سے تاجر برادری بھی مستفید ہوگی اور انھیں تمام تکنیکی معلومات تک رسائی مل سکے گی اور تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان روابط بڑھانے کی طرف ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے