Home / اہم خبریں / ایسوسی ایشن آف پارلیمنٹری جرنلٹس (اے پی جے) سندھ کے تحت مہراب پور میں صحافی عزیز میمن کے قتل کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ایسوسی ایشن آف پارلیمنٹری جرنلٹس (اے پی جے) سندھ کے تحت مہراب پور میں صحافی عزیز میمن کے قتل کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایسوسی ایشن آف پارلیمنٹری جرنلٹس (اے پی جے) سندھ کے تحت مہراب پور میں صحافی عزیز میمن کے قتل کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر حسن عباس، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی، فہیم صدیقی، سندھ جرنلسٹ کونسل کے شبیر لاشاری، صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ، تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی، راجہ اظہر، محمد علی عزیز جی جی، فنکشنل مسلم لیگ کی نصرت سحر عباسی سمیت مختلف صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صحافیوں نے عزیز میمن کے بیہمانہ قتل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ایسوسی ایشن آف پارلیمنٹری جرنلٹس (اے پی جے ) سندھ کے صدر ارباب چانڈیو، جنرل سیکریٹری وکیل راؤ نے مہراب پور میں صحافی عزیز میمن کے بہمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پولیس کی رٹ ختم ہوچکی ہے قاتل دن کی روشنی میں ایک صحافی پر انسانیت سوز تشدد کرکے اس سے زندگی کا حق چھین لیتے ہیں اس طرح کے قتل کے خلاف صحافی برادری سندھ سمیت پورے پاکستان میں سراپا احتجاج ہیں آخر ہم رکن تک اپنوں کی لاشیں اُٹھاتے رہینگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک قاتلوں کو کیفرکردار تک نہیں پہنچایا جاتا سندھ اسمبلی سمیت ہر فورم پر احتجاج جاری رہے گا۔ صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے عزیز میمن کے لواحقین کی کفالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عزیز میمن کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے سندھ حکومت دکھ کی اس گھڑی میں صحافی برداری اور مقتول صحافی عزیز میمن کے َورثاء کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اس معاملے کو سندھ کابینہ میں بھی اٹھایا جائے گا۔ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی، کے یو جے کے صدر حسن عباس، جنرل سیکرٹری عاجز جمالی، سندھ جرنلسٹ کونسل کے شبیر لاشاری نے حکومت سے صحافی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے