Home / اہم خبریں / جام پور کی رہائشی کالونیوں میں سیوریج کا نظام ابتر، عملہ کی عدم تعینانی و بروقت نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے گلیاں پانی سے بھر کر جوہڑ میں تبدیل

جام پور کی رہائشی کالونیوں میں سیوریج کا نظام ابتر، عملہ کی عدم تعینانی و بروقت نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے گلیاں پانی سے بھر کر جوہڑ میں تبدیل

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) چراغ تلے اندھیرا سنیٹری انسپکٹر کے اپنے ہی رہائشی کالونیوں پیپلز کالونی، گدارا کالونی، جعفر آباد، محمود آباد و دیگر میں سیوریج کا نظام ابتر، عملہ صفائی کی عدم تعینانی و بروقت نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے گلیاں پانی سے بھر کر جوہڑ میں تبدیل، تعفن، بدبو، مچھروں کی بہتات و بیماریوں کی وجہ سے محلہ دار و شہری بچے، بوڑھے، عورتیں و جوان مختلف بیماریوں کا شکار ہو نے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل سٹی بنانے کی آڑ میں جہاں جام پور شہر کھنڈرات کا سماں پیش کررہا ہے وہیں رہی سہی کسر کالونیوں و محلہ جات میں صفائی نہ ہونے، سیوریج کے جمع شدہ پانی نے نکال دی شہری مختلف موذی امراض کے شکار ہونے کے ساتھ آمد و رفت کیلئے شدید پریشان خاص کر نماز کے اوقات میں نمازیوں، اسکول و کالج میں جانے والے بچے و بچیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سینیٹری انسپکٹر ظفر اقبال گدارا کی آبائی رہائش بھی اسی کالونی میں ہے جو ”چراغ تکے اندھیرا“ کا سماں پیش کررہا ہے جس سے شہری کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ء شہریوں محمد اکبر، محمد سکندر، رؤف احمد، محمد انس، محمد کاشف، محمد اکرام، محمد نعیم، محمد عمر، محمد یوسف و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈی سی راجن پور سے مطالبہ کیا ہے کہ گنجان آباد علاقوں پیپلز کالونی، جعفر آباد، محمود آباد و دیگر کا خود وزٹ کریں اور ابتر حالت کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے