Home / اہم خبریں / پاکستان بھر کے کیمرہ مینز اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے اور مشکل حالات میں ایک دوسرے کی مدد کیلئے امدادِ باہمی سے ایک مضبوط پلیٹ فارم کا قیام عمل میں لے آئے

پاکستان بھر کے کیمرہ مینز اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے اور مشکل حالات میں ایک دوسرے کی مدد کیلئے امدادِ باہمی سے ایک مضبوط پلیٹ فارم کا قیام عمل میں لے آئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان بھر کے چالیس سے زائد نیوز چینلز سے وابستہ کیمرہ مینز اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے اورمشکل حالات میں ایک دوسرے کی مدد کیلئے امدادِ باہمی سے ایک مضبوط پلیٹ فارم کا قیام عمل میں لے آئے۔ واضح رہے کہ انتہائی کم وقت اور محدود وسائل کے باوجود ایسوسی ایشن آف کیمرہ مینز جرنلسٹ نے باقاعدہ قیام اور بڑی تعداد میں اداروں اور صحافی تظیموں کی اقربا پروری کا شکار مایوس کیمرہ مینز کو متحد کرتے ہوئے کامیاب ممبر شپ مہم کا پہلا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ اس حوالے سے کراچی پریس کلب میں ممبر شپ کارڈ تقسیم کرنے کی باقاعدہ تقریب میں شامل کیمرہ مینز اپنے اس پلیٹ فارم کے قیام اور بکھرے ہوئے ساتھیوں کے اتحاد پر بے انتہا مسرور دکھائی دیئے۔ کیمرہ مینز کی جانب سے سینئرز ساتھیوں کو ایسوسی ایشن کے قیام کی بے لوث کاوش پر سراہا گیا اور اس امید اور عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ مستقبل میں چاہے کسی بھی قسم کے مشکل حالات ہوں، اپنے ساتھیوں کو ہر ممکن مدد اس کے حق کے طور پر فراہم کی جائے گی تاکہ ماضی میں کیمرہ مینز جرنلسٹ کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک اور صحافتی تفریق کا ازالہ کرتے ہوئے فرنٹ لائن پر اپنی صحافتی ذمے داریاں پوری کرنے والے صحافیوں کو ان کے جائز حقوق اور مقام دلایا جائے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کی جانب سے جلد ہی منعقد کیئے جانے والے انتخابات کے حوالے سے بھی شدید گرم جوشی دیکھنے میں آئی۔ تقریب میں شریک کیمرہ مینز نے ایسوسی ایشن کے قیام اور بھاری ممبر شپ کے ذریعے ملنے والی پذیرائی کے بعد خود و انتخابات کے جمہوری عمل میں حصہ لینے کا اہل ثابت کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اب وہ جلد ہی جمہوری طریقے سے اپنی بے لوث اور مخلص باڈی کو اکثریت سے منتخب کریں گے تاکہ کسی بھی قسم کی صورتحال میں ان کے تمام جائز حقوق کیلئے ملک بھر میں نا صرف بھرپور طریقے سے آواز اٹھائی جائے بلکہ کیمرہ مین جرنلسٹ کو بنا کسی تفرق کے ان حقوق دلائیں جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے