راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) ملت اسلامیہ کے خلاف عالم کفر کی سازشوں و مذموم عزائم کو باہم متحد و متفق ہوکر ناکام بنانا ہوگا پاکستان اولیاء اللہ کا فیضان و تا قیامت قائم رہیگا اس میں بسنے والے کروڑوں عاشقان رسول کا دامن گنبدِ خضرا کے ساتھ وابستہ ہے اور تا قیامت رہیگا اور اس کے ایوانوں میں بھی یارسول اللہ کے نعروں کی صدائیں گونجیں گی مغربی جمہوریت کے نظام ناکام، ملک و قوم کو درپیش بحرانوں کا حل نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں مضمر ہے آج کے پرآشوب و پرفتن دور کے درپیش سنگین چیلنجز و بحرانوں کا حل خصوصاً سماجی برائیوں کا تدارک نوجوان نسل کے قلوب و اذہان کو عشقِ مصطفی ؐکی شمعیں روشن و فروزاں کرنے میں ہی مضمر ہے اولیاء اللہ کے مزارات و خانقاہیں رشد و ہدائیت کا سرچشمہ ہیں دہشتگردی کے ناسور کو شکست دیتے کیلئے تصوف و صوفی ازم کو فروغ دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے ممتاز مذہبی روحانی شخصیت زیب آستانہ حاجی پور شریف صاحبزادہ پیر خواجہ صالح محمد سائیں، ایم شہباز خان، محمد قاسم سعیدی سے کاظمی ہاؤس ملتان میں ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یہود و ہنود،عالم کفر اور طاغوتی طاقتیں ملت اسلامیہ کیخلاف سازشوں میں مصروف ہوکر دراصل معاشی وسائل پر قبضہ چاہتے ہیں باہم متحد و متفق ہوکر سازشیں ناکام بنانی ہونگی۔ انہوں نے کہا پاکستان خالصتاً اسلامی ریاست و محمد عربی مصطفیؐ کے غلاموں سے لبریز ہے اور ہمارا دامن گنبدِ خضرا کے ساتھ وابستہ ہے تاقیامت رہیگا ہم یارسول اللہ کی صدائیں بلند کرتے رہیں گے اہلسنت جماعتوں کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے حضور قبلہ خواجہ نور محمد سائیں نارووالے سرکار ؒ کی دینی، مذہبی و علمی خدمات کو بھی بے حد سراہا۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر فیض المصطفیٰ شاہ جمالی، علامہ محمد فاروق خان سعیدی بھی موجود تھے۔
![]()