اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سادہ روٹی 8 سے 10، نان 12 سے 15 اور روغنی نان کی قیمت 25 سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی۔ نان بائیوں کا موقف ہے کہ بل ڈبل ہوگئے، مہنگی گیس کے ساتھ پرانے نرخوں پر روٹی عوام کو مہیا نہیں کرسکتے۔ حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے تو ہم بھی روٹی کے نرخ پرانے والے بحال کر دیں گے۔
![]()