Home / اہم خبریں / تھائی لینڈ کی دوشیزہ نے اسلام قبول کرکے اوکاڑہ کے نوجوان سے شادی کرلی

تھائی لینڈ کی دوشیزہ نے اسلام قبول کرکے اوکاڑہ کے نوجوان سے شادی کرلی

اوکاڑہ (بیورو رپورٹ) محبت میں نہ تو کوئی سرحد حائل ہوتی ہے اور نہ ہی اس کی کوئی حد ہوتی ہے اس کی تازہ مثال تھائی لینڈ کی دوشیزہ سوانگ میونسن محبت کی تلاش میں اوکاڑہ پہنچ گئی اور اسلام قبول کرکے مقامی نوجوان سے شادی کرلی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بننے والی بیشتر دوستیاں ازدواجی زندگیوں میں تبدیل ہورہی ہیں۔ اوکاڑہ کے اعظم نامی شخص کی دوستی بھی تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی سوانگ میونسن کے ساتھ ازدواجی زندگی میں تبدیل ہوگئی ہے۔اعظم کی دوستی تھائی لینڈ کی سوانگ میونسن سے فیس بک پر ہوئی جو بڑھتے بڑھتے شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہے۔ تھا ئی لینڈ کی سوانگ میونسن اوکاڑہ کے رہائشی اعظم کی محبت میں اوکاڑہ پہنچ گئی اور اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ اعظم رکھ لیا ہے۔ اور دونوں نے اپنی دوستی کو شادی میں تبدیل کرلیا ہے۔دوسری جانب اعظم نے اپنی نوبہاتی دلہن کو پاکستانی شہریت دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اعظم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کی بیوی نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اب وہ میری شریک حیات ہیں، فاطمہ کے تھائی لینڈ واپس جانے پر اس کی زندگی کو خطرہ ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے