ماتلی (نامہ نگار) شہر کے وسط سے گزرنے والی چینل نہر سے نعش برآمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہریوں نے چینل نہر میں تیرتی ہوئی نامعلوم نعش دیکھ کر مقامی پولیس کو اطلاع دی ماتلی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر ایدھی رضاکاروں کی مدد سے نعش نہر سے برآمد کرکے ہسپتال لےجائی گئی ادھر ہسپتال میں نعش کے پوسٹ کے بعد ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا نعش 2 روز پرانی اور جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشان نہیں ہیں انھوں نے مزید بتایا کہ موت پانی میں ڈوبنے سے واقع ہوئی ہے نعش ملنے کی اطلاع پر درجنوں شہری شناخت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے تاہم نعش کی شناخت نہ ہوسکی ایدھی انتظامیہ کے مطابق نامعلوم نعش کو 24 گھنٹوں تک شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے شناخت نہ ہونے کی بناء پر لاوارث قرار دیکر صبح ماتلی میں تدفین کردی جائے گی آخری اطلاع تک نامعلوم نعش کی شناخت نہ ہوسکی-
![]()