تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پیکیجز مال لاہور میں زلمی پرفیوم کی شاندار لانچنگ، زلمی اسٹارز اور فینز نے ایونٹ کو چار چاند لگا دئیے

پیکیجز مال لاہور میں زلمی پرفیوم کی شاندار لانچنگ، زلمی اسٹارز اور فینز نے ایونٹ کو چار چاند لگا دئیے

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبر ون فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن فائیو سے قبل فینز کا جوش و خروش مزید بڑھاتے ہوئے زلمی پرفیوم لانچ کردیا ۔ پیکیجز مال لاہور میں اصغر علی/ زلمی پرفیوم لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، زلمی اسٹار کرکٹرز کامران اکمل، حسن علی شریک ہوئے۔ دنیا کی بہترین پرفیوم برانڈ میں شمار ہونیوالی اصغر علی پرفیوم نے زلمی پرفیوم ڈیزائن کیا ہے۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے پی ایس ایل فائیو کے آغاز کا وقت قریب آرہا ہے فینز سمیت کرکٹرز اور فرنچائزز کا بھی جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے۔ زلمی پرفیوم بھی زلمی اور تمام کرکٹ فینز کی دلچسپی کو بڑھائے گا۔ پشاور زلمی فینز کی دلچسپی کے پیش نظر اسپورٹس / کرکٹ کے ساتھ لائف اسٹائل، فوڈ، اپلائننسس اور دیگر شعبہ جات میں پارٹنرشپ قائم کرچکا ہے۔ اصغر علی کے سی ای او سعد اصغر علی نے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ پارٹنرشپ باعث خوشی ہے۔ پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کی نمبر ون فرنچائز ہے اور یہ پرفیوم فینز کو بہت پسند آئے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جامعہ کراچی اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جامعہ کراچی کے شعبہ فزیالوجی اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے