تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کشمیریوں کے حقوق اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ ڈی پی او ہری پور

کشمیریوں کے حقوق اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ ڈی پی او ہری پور

ہری پور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہری پور پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کشمیر ڈے پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ، ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن (ر) ناصر محمود، ایم پی اے ارشد ایوب خان، مختلف اداروں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی شیرانوالہ گیٹ سے شروع ہو کر پنیاں چوک اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ہیں۔ کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے لئے تمام فورمز پر آواز اٹھائی جائے گی۔ عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔ ہری پور پولیس کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے