Home / اہم خبریں / بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غریبوں کے پیسے کھانے والے صوبائی حکومت کے لوگ اب وفاق کو حکومت کرنے کا درس سے رہے ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غریبوں کے پیسے کھانے والے صوبائی حکومت کے لوگ اب وفاق کو حکومت کرنے کا درس سے رہے ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غریبوں کے پیسے کھانے والے صوبائی حکومت کے لوگ اب وفاق کو حکومت کرنے کا درس سے رہے ہیں صوبائی حکومت کی کرپشن پر کتابیں چھپنے چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی وجہ سے سندھ میں ہر قسم کا طبقہ پریشان ہے سندھ کے دیرگر شہروں میں لوگ غربت کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں سندھ حکومت کے ہوتے ہوئے سندھ کی عوام ترقی نہیں کرسکتی صوبائی حکومت اپنی انا کو چھوڑ کر صوبے کے مسائل پر توجہ دے آئی جی سندھ کے معاملے کو سیاست میں گھسیٹ کر اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے سندھ حکومت آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے کام کرے تو صوبے کی عوام کے لیے فائدہ ہوگا مگر سندھ حکومت ذاتی پسند اور ناپسند کے باعث اداروں کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں آئی جی سندھ کے معاملے میں سندھ حکومت ذاتیات پر اتر آئی ہے سندھ حکومت اپنے من پسند افسران کو آئی جی لگاکر ان سے پولیس میں بھرتیاں اور سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے