Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میگا ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر اشیاء کی مہنگے داموں فروخت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان میگا ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر اشیاء کی مہنگے داموں فروخت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) نئے پاکستان کے دعویدار پرانا نظام نہ بدل سکے، کمزور کو گرفت میں لانا اور طاقتور کو ”کھلی چھٹی“ دینا عام، میگا ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر اشیاء کی مہنگے داموں فروخت جاری، بعض اشیاء عام مارکیٹ سے دوگنی قیمت پر بھی بکنے لگیں، میگا ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والوں کو پوچھنے والا کوئی نظر نہیں آتا، گرانفروشوں کے خلاف دوہرے معیار نے موجودہ حکمرانوں کے دعوﺅں کو ہوا میں اڑا دیا، ڈیرہ اسماعیل خان میں میگا ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر اشیاء کی مہنگے داموں فروخت کے ذریعے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے جبکہ بعض اشیاء عام مارکیٹ سے دوگنی قیمت پر بھی فروخت کی جا رہی ہیں اور ستم بالائے ستم یہ کہ میگا ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر لوٹ مار کا بازارگرم کرنے والوں کو روکنے والا کوئی بھی کہیں بھی نظر نہیں آتا جبکہ چھوٹے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ گرانفروشی کے خلاف کارروائی بلاامتیاز عمل میں لائی جائے اور میگا ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والوں کو بھی گرفت میں لایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے