Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد جاوید مروت کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی یوم یکجہتی کشمیر تذک و احتشام اور شایان شان طریقے سے منانے کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کے علاوہ سیکرٹری ٹو کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے محکمہ تعلیم، کھیل، بلدیات و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جو تقریبات ترتیب دی گئی ہیں ان کی نگرانی متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کریں گے لہذا تقریبات کی تفصیلات سے ڈپٹی کمشنرز کو آگاہ کیا جائے۔ اجلاس کے دوران مزید بتایا گیا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف اسکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ محکمہ کھیل کی جانب سے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس موقع پر کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے اسلحہ کا استعمال اور مظالم ڈھانا انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے اور بھارت اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہ ہو پائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں بھی یوم یکجہتی کشمیر تذک و احتشام اور شایان شان طریقے سے منایا جائیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے