Home / اہم خبریں / پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹاور اسپورٹس اور اسپورٹس ورکز کو مشترکہ طور پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے پروڈکشن پارٹنر مقرر کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹاور اسپورٹس اور اسپورٹس ورکز کو مشترکہ طور پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے پروڈکشن پارٹنر مقرر کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹاور اسپورٹس اور اسپورٹس ورکز کو مشترکہ طور پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے پروڈکشن پارٹنر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایونٹ 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں جاری رہے گا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے پروڈکشن پارٹنرز کا انتخاب پاکستان پروکیورنمنٹ رولز 2004 کے تحت صاف شفاف طریقے سے کیا گیا۔ دو کمپنیوں کے اتحاد پر مشتمل کمپنی کا انتخاب ٹینڈر کے ذریعے کیا گیا، جنہوں نے سب سے کم مالیت پر ٹینڈر حاصل کیا۔ ٹاور اسپورٹس پاکستان جبکہ اسپورٹس ورکز سنگاپور کی رجسٹرڈ کمپنیاں ہیں۔دونوں کمپنیاں مشترکہ طور پر بہترین ٹیم کے ذریعے شاندار پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔ دونوں کمپنیاں، ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پروڈکشن کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کیمرہ مینز اور ٹیکنکل عملے کو تربیت بھی دیں گی۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد پاکستان میں موجود براڈ کاسٹنگ نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ پروڈکشن ٹیم کی سربراہی کرس میکڈونلڈ جبکہ معاون کی ذمہ داریاں اسٹیفن نارس کے سپرد کی گئی ہے۔ میکڈونلڈ اس سے قبل ای ایس پی این اسٹار اسپورٹس میں بطور سینئر نائب صدر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ ٹین اسپورٹس کے بانی اراکین میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ کمپنی کے سی ای او بھی رہ چکے ہیں۔ نارس اپنے 30 سالہ پروڈکشن تجربے میں یو کے میں بی ٹی اسپورٹس اور جنوبی ایشیا میں ٹین اسپورٹس کو کامیابی سے لانچ کرچکے ہیں۔ وہ ٹین اسپورٹس میں ہیڈ آف پروڈکشن بھی رہ چکے ہیں، وہ 2000 سے 2006 تک پاکستان کے میچز کی پراڈکشن کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ پروڈکشن کریو کے دیگر نمایاں اراکین میں ٹم فینلے، لاورنز رینزبرگ اور گراہم رینڈل شامل ہیں۔ ٹم فینلے 30 سالہ دورِ ملازمت میں بی پی ایل، ایس ایل پی ایل، آسٹریلین اوپن اور بی سی سی آئی کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ ریگنز برگ سپر اسپورٹس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں جبکہ رینڈل کے 25 سالہ تجربے میں آئی پی ایل کی پراڈکشن کرنا شامل ہے۔ پی ایس ایل پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید کا کہنا ہے کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی براہ راست پروڈکشن کے لیے ان تجربہ کار اراکین کی شمولیت پر بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ابتداء سے ہی پی سی بی مداحوں تک بہترین نشریات فراہم کررہا ہے، امید ہے کہ ٹاور اور اسپورٹس ورکز آئندہ ایڈیشن میں بہترین پروڈکشن فراہم کرکے کرکٹ فینز کو متاثر کریں گے۔ چیئرمین اسپورٹس ورکز کرس میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد پاکستان میں موجود کیمرہ مینز اور ٹیکنکل عملے کو اعلیٰ تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے دوران بہترین اور متاثرکن پروڈکشن فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لیگ کے دوران باقاعدہ کلاس روم بنا کر پاکستانی عملہ کو تربیت فراہم کریں گے۔ کرس میکڈونلڈ نے کہا کہ ان کا ہدف آئندہ 2 سے 3 سال میں پاکستانی عملے کو بہترین اسپورٹس پراڈکشن سیکھانا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے