ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پشاور ہائی کورٹ میں تعینات تمام اہلکاروں کو یونیفارم میں آنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ بنچز سمیت ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے تمام اہلکاروں کو ڈریس کوڈ پر عمل درآمد کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں جس کے مطابق تمام ملازمین اکتوبر 2018 کو جاری کیے گئے عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے پر حکم دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل رجسٹرار پشاورہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف ڈسپنری ایکشن لیا جائے گا۔
![]()