Home / اہم خبریں / بھارت میں سنگ پریوار کی ذیلی تنظیم بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھ گئے

بھارت میں سنگ پریوار کی ذیلی تنظیم بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھ گئے

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سنگ پریوار کی ذیلی تنظیم بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ شیوسینا، آر ایس ایس اور دیگر شدت پسند تنظیموں نے کشمیریوں سمیت دیگر اقلیتوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ فوج میں سات ہزار خواتین کی اکثریت کو زیادتی اور ہراساں کرنے کا نشانہ بنایا گیا اور تو اور بھارت کے سادھو اور سنت بھی بچیوں اور خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے میں پیچھے نہیں رہے۔ ہزاروں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیاگیا۔ بھارت میں بچیوں، لڑکیوں اور خواتین سے زیادتی وبا کی شکل اختیار کرگئی۔ ایک ارب بیس کروڑ کی آبادی کے بھارت میں کشمیری ہوں، دلت یا کوئی اور کسی ماں، بہن اور بیٹی کی عزت محفوظ نہیں۔ سیاحوں اور دیگر غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعیات نے مغربی ممالک نے بھارت کو خواتین کے لئے غیر محفوظ ملک قرار دے دیا۔ بھارتی کانگریس کے راہول گاندھی نے نریندر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھارت میڈ ان انڈیا کے باعث مشہور تھا لیکن اب بھارت ریپ ان انڈیا کے نام سے مشہور ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور دیگر جماعتوں نے بھی حکومت پر تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ ملک میں لڑکیوں، خواتین اور سیاحوں کی عزت محفوظ بنائی جائے۔ ایک ریسرچ میں کہا گیا کہ آج سے سترہ سال پہلے کے مقابلے میں بھارت میں زیادتی کی شرح دگنی ہوگئی ہے۔ این سی آر بی کی رپورٹ کے مطابق 2001 سے 2017 تک بھارت میں 4,15,786 لڑکیوں اور خواتین سے زیادتی کی گئی۔ زیادتی کے واقعات میں 103فیصد کا اضافہ ہوا۔اترپردیش سمیت کچھ ریاستوں میں زیادتی کے واقعات میں 500 فیصد کا اضافہ ہوا۔ لڑکیوں اور خواتین سے زیادتی حکمران جماعت بی جے پی، شیو سینا اور دیگر شدت پسند تنظیموں کیکارندوں نے کیں۔ بھارتی افواج میں 7000 خواتین ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق مرد فوجیوں نے خواتین کی اکثریت کو زیادتی اور ہراسانی کا نشانہ بنایا۔ کافی خواتین فورسز چھوڑگئیں اور کچھ نے خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے آشرم اور دیگر ادارے بھی محفوظ نہیں رہے۔سادھوں اور سنتوں نے ہزاروں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کا قتل کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان شجرکاری کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے