Home / اہم خبریں / رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار کا ڈیرہ پریس کلب کا اچانک خصوصی دورہ

رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار کا ڈیرہ پریس کلب کا اچانک خصوصی دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ اسماعیل خان کی رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار نے ڈیرہ اسماعیل خان کے تین روزہ دورے کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان پریس کلب رجسٹرڑ کا اچانک خصوصی دورہ کیا۔ صدر محمد یاسین قریشی جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم نے ان کا والہانہ استقبال کیا، اس موقع پر ڈیرہ پریس کلب (ر) سرپرست اعلی عبدالحمید بلوچ، جائنٹ سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان، سابق جنرل سیکرٹری محمد اقبال بھٹی ممبران ایم حمید پیرزادہ، محمد عثمان اعوان، ظفر عباس اعوان، عبداللہ جان اور عوامی سماجی سیاسی لیڈی ورکرز پی ٹی آئی دلشاد بیگم ، گلریز بنگش ایڈوکیٹ، بلقیس بیگم اور ریڈیو پاکستان کی مسرت بی بی بھی موجود تھیں۔ ڈیرہ پریس کلب کی جانب سے ایم پی اے کو لیڈی ورکرز نے سرائیکی اجرک پہنائی اور رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار کے شوہر کنعان گلزار کو ڈیرہ پریس کلب کی جانب سے روائتی لنگی پہنائی گئی جبکہ حاجی لطیف الرحمان نے مہمانوں کو تحائف پیش کیے، رکن صوبائی اسمبلی کو ڈیرہ پریس کلب کے قدیم اور تاریخی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا۔ صدر اور جنرل سیکرٹری نے انہیں ڈیرہ پریس کلب کی تاریخ بیان کرتے ہوئے ڈیرہ پریس کلب (ر)اور ڈیرہ پریس صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا، رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میرا آبائی ضلع ہے اور میرا خمیر اسی مٹی ہے، ڈیرہ کے صحافیوں کیلئے میڈیا کالونی سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ محمود خان سے جلد ہی ملاقات کرکے ان مسائل کے حل کیلئے کردار اداکرونگی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی لیڈی ممبران نے خواتین کے مسائل بیان کئے جس پر ایم پی اے مدیحہ نثار نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت خواتین کے حقوق کیلئے کوشاں ہے اور مارچ میں ڈیرہ کی خواتین کیلئے میگا ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر علی امین خان ڈیرہ کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور وزیر اعلیٰ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ پریس کلب عبدالحمید بلوچ نے ڈیرہ کی عوام کو درپیش مسائل خصوصاً لو گیس پریشر سے آگاہ کیا جس پر ا نہوں نے گیس حکام سے مسئلہ حل کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان شجرکاری کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے