لاہور (بیورو رپورٹ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات۔ وزیر اعلی ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال اور راولپنڈی شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے 5 فروری کو لال حویلی راولپنڈی میں ہونے والے جلسے میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی۔ وزیر اعلی سے ملاقات میں پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں نئی آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نئی منظو شدہ راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے لئے پی سی ون کی رواں مہینے منظوری دینے کا فیصلہ۔ نئے تعمیر شدہ ویمن ڈگری کالج ریلوے اسٹیشن میں داخلے اور سٹاف بھرتی کا عمل جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔
![]()