نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا غیر معیاری سی این جی کیٹس کے خلاف ضلع بھر میں کاراوئیاں۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ محمد فاروق اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ حاجرہ سمیع کی نگرانی میں ٹریفک پولسیں کے ہمراہ مختلف شاہراہوں پر مسافر گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی کیٹس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ مجموعی طور پر 35 گاڑیاں چیک کی گئی۔ جس میں کئی سے غیر معیاری سی این جی کیٹس اتاری گئیں اور کریک ڈاؤن اسی طرح جاری رہے گا۔ تاکہ ضلع کے اندر غیر معیاری سی این جی کیٹس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔
![]()