Home / اہم خبریں / کسی کا گھر اجاڑ کر شادی پر شادی کرنے والے ہوجائیں ہوشیار! ڈگری کی عدالت نے نکاح پر نکاح کا جرم ثابت ہونے پر جوڑے کو دو سال کی سزا سنادی

کسی کا گھر اجاڑ کر شادی پر شادی کرنے والے ہوجائیں ہوشیار! ڈگری کی عدالت نے نکاح پر نکاح کا جرم ثابت ہونے پر جوڑے کو دو سال کی سزا سنادی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) جوڈیشل مجسٹریٹ ون و سول جج ڈگری عرفان علی انڑ کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔ جوڑے کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔ خاتون نسیم کھوسو کے شوہر علی نواز کھوسو کی ڈائریکٹ کمپلین انڈر سیکشن 494 کیس نمبر 41/2019 کے تحت عدالت نے خاتون نسیم کپری انکے دوسرے مبینہ شوہر محمد یوسف کھوسو کو دو سال قید سنا دی۔ جبکہ اس کیس میں نامزد نکاح پر نکاح کرانے والے مولوی گواہوں سمیت تین افراد مفرور ہونے کے باعث فیصلا سنایا نہ جاسکا۔ اسی کیس میں مزید تین افراد کو بری کردیا گیا۔ جبکہ عدالت نے دو سالہ بچے اویس کو بھی نکاح پر نکاح کرنے والی خاتون نسیم سے چھین کر اپنے والد علی نواز کپری کے حوالے کردیا۔ درخواست گزار نے عدالت میں ڈائریکٹ کمپلین میں موقوف اختیار کیا تھا انکی بیوی نسیم نے انہیں چھوڑ کر انکا معصوم بیٹا ساتھ لیکر یوسف کھوسو سے جعلی نکاح کیا تھا اور اس نکاح پر نکاح کرنے میں مولوی گواہوں وکیل سمیت آٹھ افراد اس جعلی نکاح میں ملوث تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے