Home / اہم خبریں / آٹا، چینی، گھی اور دال کی قیمتوں میں بدترین اضافہ کے خلاف جماعتِ اسلامی میرپورخاص کے تحت مدینہ مسجد چوک پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ

آٹا، چینی، گھی اور دال کی قیمتوں میں بدترین اضافہ کے خلاف جماعتِ اسلامی میرپورخاص کے تحت مدینہ مسجد چوک پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آٹا، چینی، گھی اور دال کی قیمتوں میں بدترین اضافہ کے خلاف جماعتِ اسلامی میرپورخاص کے تحت مدینہ مسجد چوک پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا جس سے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الٰہی مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی بدترین نااہل حکومت ہے، جس کہ حکومت کے آنے کے پہلے دن سے بحرانوں کا شکار ہے، ہر شعبہ حکومت میں نااہل ترین وزراء اور مشیر مسلط ہیں جنکی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی عوام کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری میں مبتلا ہوکر خودکشیوں پر مجبور ہے، عمرانی حکومت آئی ایم ایف کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہوکر اسکی پالیسیاں مسلط کرکے پاکستان کی عوام کو معاشی طور پر کمزور کردیا ہے، معیشت کا پہیہ جام ہے، آٹا، چینی جیسی بنیادی ضرورتِ اشیاء کی مصنوعی قیمتیں بڑھا کر جہانگیر ترین جیسے مافیاؤں کو نوازا جارہا ہے، مظاہرے سے جنرل سیکرٹری عاصم شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کی اس ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے، پورا پاکستان آج سڑکوں پر بدترین مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج ہے، عمرانی حکومت نے کرپٹ لوگوں سے پیسہ واپس لینے کے بجائے ظالمانہ ٹیکسوں کی صورت میں غریب عوام پر مہنگائی کا جن مسلط کردیا ہے، اس موقع پر جماعت اسلامی کے دیگر رہنما لالا نور محمد، شکیل احمد فہیم، زاہد الرحمن سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے