Home / اہم خبریں / وزیراعظم عمران خان نے اپنی انتخابی مہم میں جو وعدے اور دعوے کئے تھے سب اسکے برعکس ہورہا ہے، آٹے اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ جماعت اسلامی ٹنڈو آدم

وزیراعظم عمران خان نے اپنی انتخابی مہم میں جو وعدے اور دعوے کئے تھے سب اسکے برعکس ہورہا ہے، آٹے اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ جماعت اسلامی ٹنڈو آدم

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ٹنڈو آدم میں بھی پریس کلب کے سامنے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ملک بھر میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں عبدالعزیز غوری، مشتاق احمد عادل، عبدالغفور انصاری، عبدالستار انصاری اور حاجی نور حسن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی انتخابی مہم میں جو وعدے اور دعوے کئے تھے سب اسکے برعکس ہورہا ہے پاکستان زرعی ملک ہے جہاں گندم اور گنا وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے مگر آج آٹے اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ ایوان میں بیٹھے ہوئے ممبران اسمبلی اور حکومتی اور اپوزیشن کے افراد کے کارخانے اور ملیں ہیں انہیں نوازنے کیلئے عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں تبدیلی سرکار غریبوں پر مسلسل مہنگائی کے ڈرون حملے کررہی ہے مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کردیا ہے مزدور پیشہ طبقہ سخت پریشان ہے انکے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے مگر حکمران سب ٹھیک ہے کی رٹ لگائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عیاشیاں دیکھ کر ملکی عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنا اگر حکومت کے بس میں نہیں ہے وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے