Home / اہم خبریں / نااہل حکومت نے ملک بھر میں آٹے کی قلت اور قیمت میں اضافہ کر کے غریب عوام کا سکون بر باد کر دیا ہے۔ سلیمان سندھی کا پی پی پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سینئر رہنماؤں کا ہمراہ مشترکہ بیان

نااہل حکومت نے ملک بھر میں آٹے کی قلت اور قیمت میں اضافہ کر کے غریب عوام کا سکون بر باد کر دیا ہے۔ سلیمان سندھی کا پی پی پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سینئر رہنماؤں کا ہمراہ مشترکہ بیان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری سلیمان سندھی ، پی پی پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سینئر رہنماؤں سلیم عباس، عبدالغفار پٹنی اور دیگر رہنماؤں نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ سلیکٹیڈ وزیر اعظم عمران نیازی کی نااہل حکومت نے ملک بھر میں آٹے کی قلت اور قیمت میں اضافہ کر کے غریب عوام کا سکون بر باد کر دیا ہے چینی، گیس، بجلی اور دیگر اشیاء میں بار بار اضافہ سے پہلے ہی عوام پریشان تھی۔ دوسری جانب عوام ان کی ناقص پالیسی کی وجہ سے دن بدن بے روزگار ہوتی جا رہی ہے مگر عمران نیازی اور ان کے نااہل کرپٹ وزیروں کو بچانے کے لئے نیب میں ترمیم لائی گئی انتہائی افسوس کی بات ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نا کوئی خارجہ پالیسی ہے اور نہ ہی داخلہ پالیسی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کو بھارت کے وزیر اعظم مودی کے حکم پر شہید کیا جا رہا ہے اور ظلم و جبر کی انتہا ہو رہی ہے موصوف کی کوئی حکمتِ عملی نہیں ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ عمران نیازی ملک کو آئی ایم ایف کی مانی گئی شرط پر بڑا قرضہ لے کر ملک کو دیوالیہ کی طرف گامزن کر دیا ہے اور ملک میں مہنگائی کا ایسا طوفان بر پا کر دیا ہے کہ عوام انہیں بد دعائیں دینے پر مجبور ہو گئی ہے۔ ملک کے کونے کونے سے یہ آوازیں گردش کر رہی ہیں کہ عمران نیازی فوری طور پر اپنا استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں کیونکہ ان کی کار کردگی صفرہے۔ ملک میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو جیسی لیڈر کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے