Home / اہم خبریں / پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتوں اور عوام کی مشکلات بڑھیں گی۔ گیس کی قلت کے باعث کئی صنعتیں بند ہوچکی ہیں۔ وزیر اعظم نوٹس لیں۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتوں اور عوام کی مشکلات بڑھیں گی۔ گیس کی قلت کے باعث کئی صنعتیں بند ہوچکی ہیں۔ وزیر اعظم نوٹس لیں۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان، سینئر نائب صدر محمد اکرام راجپوت اور نائب صدر سید واجد حسین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی اور عوام کی مشکلات بڑھیں گی۔ شیخ عمر ریحان نے کہاکہ پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتیں اور عوام براہ راست متاثر ہوتے ہیں، صنعتوں کو پیدواری لاگت اور عوام کو مہنگائی میں اضافے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی عدم دستیابی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد اب توانائی کے سستے متبادل ذرائع بھی موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے ان مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کے نرخوں میں اضافے سے خام اور تیار مال کی نقل و حمل پر اخراجات بڑھنے سے صنعتوں کی پیدواری لاگت میں بھی اضافہ ہوگا۔ شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام اور عوامی بہتری کے لیے فوری اور مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگے نرخوں پر گیس اور بجلی کی فراہمی نے پہلے ہی صنعتوں کو بے حال کردیا ہے، ان میں کسی بھی قسم کا مزید اضافہ تباہ کُن ثابت ہوگا۔ صدر کاٹی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملک میں سستی اور بلا تعطل توانائی کی فراہمی کے لیے اقدامات اور پیڑولیم مصنوعات میں اضافے پر نظر ثانی کی اپیل بھی کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے