Home / اہم خبریں / ٹمبر مارکیٹ رمضان سینٹر لارنس کوارٹرز گارڈن عمارت گرنے کا واقعہ۔ کمشنر کراچی نے تحقیقات کے لئے انکوائری کیمٹی قائم کردی، ڈپٹی کمشنر جنوبی کمیٹی کے سربراہ ہوںگے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

ٹمبر مارکیٹ رمضان سینٹر لارنس کوارٹرز گارڈن عمارت گرنے کا واقعہ۔ کمشنر کراچی نے تحقیقات کے لئے انکوائری کیمٹی قائم کردی، ڈپٹی کمشنر جنوبی کمیٹی کے سربراہ ہوںگے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی افتخا ر شالوانی نے رمضان سینٹر واقع لارنس کوارٹرز ،گارڈن عمارت گرنے کے واقعہ کی تحقیات کر نے کے لئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے،ڈپٹی کمشنر جنوبی صلاح الدین احمد کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے ارکان میں این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر، ایس پی پولیس جنوبی، ڈائریکٹر بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی اور ڈائریکٹر بلدیہ عظمی کراچی کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ نوٹی فیکشبن کے مطابق کمیٹی عمارت کی تعمیر کی اجازت دینے اور عمارت گرنے کے اسباب کی تحقیقات کریگی۔ کمیٹی کو دو ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے رپورٹ وزیر اعلی سندھ کو پیش کی جائے گی۔ کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ تحقیقات کرے کہ آیا عمارت منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق تعمیر کی گئی ہے یا نہیں۔ کمیٹی اس بات کی بھی تحقیقات کرے گی کہ عمارت کمزور ہونے اور تعمیراتی خامیوں کے باوجود انتہائی آبادی والے رہائشی علاقہ میں کیوں کھڑی رکھی گئی۔ کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داروں کا تعین کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے