تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مہران پولیس میرپورخاص کی اہم کاروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث اہم گروہ گرفتار، ملزمان کے قبضے سے پستول اور چھینے گئے موبائل فونز اور مسروقہ رقم برآمد، مقدمہ درج

مہران پولیس میرپورخاص کی اہم کاروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث اہم گروہ گرفتار، ملزمان کے قبضے سے پستول اور چھینے گئے موبائل فونز اور مسروقہ رقم برآمد، مقدمہ درج

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) مہران پولیس کی اہم کاروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث اہم گروہ گرفتار، ملزمان کے قبضے سے پستول اور چھینے گئے موبائل فونز اور مسروقہ رقم برآمد، مقدمہ درج، 27 دسمبر کو مہران تھانے کی حدود اسحاق کالونی میں ایک شخص محمد عذیر سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے تھے، بعد ازاں ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں مہران پولیس کی جرائم پیشہ عناصر و اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا، ایس ایچ او مہران میر محمد کیریو بمع پولیس پارٹی کی جمنا داس ریلوے پھاٹک خفیہ اطلاع پر اہم کامیاب چھاپہ مار کاروائی، جرائم پیشہ و اسٹریٹ کرمنل ملزمان علی رضا عرف چنکو اور عدن گرفتار، ملزم کے قبضے سے پستول میگزین، چھینے گئے موبائل فونز، مسروقہ رقم اور مبینہ موٹر سائیکل برآمد، ملزمان تھانہ مہران کے سرقہ بالجبر کے مقدمہ میں مہران پولیس کو مطلوب تھے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ مہران تھانے میں درج کیا گیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے