Home / اہم خبریں / ضلع خیبر لنڈی کوتل بازار میں خیبر سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام لنڈی کوتل میں احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا

ضلع خیبر لنڈی کوتل بازار میں خیبر سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام لنڈی کوتل میں احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا

خیبر (رپورٹ: اصغر خان) ضلع خیبر لنڈی کوتل بازار میں خیبر سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام لنڈی کوتل ایف سی حراست میں مبینہ طور پر جاں بحق خاطر پسید خیل کے واقعہ پر احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا، احتجاجی دھرنا میں شمالی وزیرستان کے ممبر صوبائی اسمبلی میر کلام وزیر کے علاوہ ضلع خیبر کے سیاسی اتحاد کے قائدین تاجروں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی انکوائری کریں اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے دھرنا کے موقع پر سیاسی قائدین نے کہا کہ اگر خاطر مرحوم کے لواحقین کو انصاف نہ ملا اور گرفتار افراد کو رہا نہ کیا گیا تو پشاور بالاحصار گورنر ہاؤس اور اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے نہ ختم ہونے والا احتجاجی مظاہرہ کرینگے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کے فراہمی اور مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے